جو عوام کو قبول ہے اسے اور کسی کی قبولیت کی ضرورت نہیں،مریم نواز

لاہو ر: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ جو عوام کو قبول ہے اسے اور کسی کی قبولیت کی ضرورت نہیں،قبول نا کرنے والے کئی آئے اور گئے۔ اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف بھی الحمدللہ پوری آب و تاب اور قوت سے چمک رہا ہے اور پرویز رشید بھی،اللہ تعالی کے بعد عوامی طاقت سب سے بڑی ہے۔ باقی سب وقت وقت کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں سب دیکھ رہی ہوں کہ پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد اور معروف جرائم پیشہ افراد کے منظور کئے جا رہے ہیں،یہ دوہرا معیار ہیں، ان دوہرے معیار اور نظام انصاف پر طنز کو ایکسپوز کرنا میڈیا سمیت ہر کسی کی بھی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں