انتظامیہ سے مذاکرات، زمیندارورکزرکمیٹی نے پہیہ جام ہڑتال کو مؤخرکردیا

مستونگ(نامہ نگار)اسٹنٹ کمشنر مستونگ کی یقین دہانی پر زمیندار ورکرز کمیٹی نے کل 22 فروری کو ہونے والے پہہ جام ہڑتال کو 27 فروری تک موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کانک، کردگاپ، پنچپائی سمیت ضلع بھر کے نواحی علاقوں کے فیڈرز پر بجلی کی 21 گھنٹوں کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف زمیندار ورکرز کمیٹی کے رہنماوں حاجی راوت خان رئیسانی،شعیب مشوانی خورشید رئیسانی ملک نصر اللہ مشوانی میر سراج محمد حسنی نزیر بنگلزئی حاجی زکریا رخشانی بابو ولی محمد رئیسانی و دیگر نے پریس کلب مستونگ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مستونگ کے تمام نواحی کے زرعی و گھریلو فیڈرز پر کیسکو کی جانب سے 21 گھنٹوں کی بد ترین لوڈ شیڈنگ اور ٹو فیز بجلی فراہمی کا سلسلہ بدستور ہے۔جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ زمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انھوں نے کہا کیسکو کی اس ظالمانہ روش اور زمیندار کش اقدام کے خلاف کانک کردگاپ پنچپائی سمیت تمام علاقوں سے تعلق رکھنے زمینداروں نے زمیندار ورکرز کمیٹی کے پلیٹ فارم سے کل 22 فروری بروز پیر کو کوئٹہ کراچی کوئٹہ تفتان اور کوئٹہ سبی شاہراہ پر دھرنا دینے اور قومی شاہراوں کو بلاک کرنے کی کال دی تھی۔تاہم ڈپٹی کمشنر مستونگ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انجئنیر عائشہ زہری سے زمیندار ورکرز کمیٹی کے سرکردہ رنماوں کی خصوصی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کی مکمل یقین دہانی اور سخت اسرار پر ہم نے اپنے احتجاجی شیڈول کو 27 فروری تک موخر کر دیا ہے۔۔اگر ستائس فروری تک کیسکو نے بجلی کی تھری فیز فراہمی اور غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ کا فیصلہ واپس نہیں لیا۔تو 28 فروری کو دوباہ اجلاس بلا کر قومی شاہرائیں بلاک کرنے کی تاریخ کا اعلان کرینگے۔لہزا ہم اس پریس کانفرنس کے توسط سے شاہراوں پر سفر کرنے والے مسافروں اور ٹرانسپوٹرز کو مطلع کرتے ہے کہ کل بروز پیر 22 فروری کو پہہ جام ہڑتال نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں