فیس بک پر لڑکی بن کر دوستی کرکے 70سالہ شخص کو بلیک میل کرنے والے ملزمان گرفتار

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں فیس بک پر لڑکی بن کر دوستی کرکے 70سال کے شخص کو بلیک میل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم کے مطابق ملزمان نے فیس بک پر لڑکی کے نام کا اکاؤنٹ بنا کر فیصل آباد کے 70سالہ شہری سے دوستی کی اور جھانسے میں لا کر نازیبا ویڈیوز اور تصاویر منگوائیں۔حکام کے مطابق ملزمان نے ان نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کی بنیاد پر بلیک میل کرکے 70 سالہ شخص سے مختلف اوقات میں مجموعی طورپر 60 ہزار روپے آن لائن منگوا لیے۔ایف آئی سائبر کرائم نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار لیا۔ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق اٹک سے ہے جن سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں