کڈنی سینٹر میں غیر منصفانہ تعیناتیاں قابل مذمت ہیں،بلوچ ڈاکٹرز

کوئٹہ : بلوچ ڈاکٹر فورم نے بلوچستان انسٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ نیپرولوجی(کڈنی سنٹر) میں عارضی بنیادوں پر من پسند ڈاکٹروں کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کو پچھلے کئی سالوں سے ایک متعصب شخص نے یرغمال بنایاہوا ہے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں عارضی بنیادوں پر من پسند اور سفارشی ڈاکٹروں کو تعینات کرنا ان کی واضح مثال ہے. محکمہ ہیلتھ سے وابسطہ بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ نیپرولوجی جیسے ادارے میں سفارش کلچر، من پسند افراد اور لسانی بنیادوں پر تعیناتی ایک تو میرٹ کا گلہ گھونٹنا ہے اور دوسری طرف لوگوں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے. جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے. ترجمان نے آخر میں کہاکہ بلوچ ڈاکٹر فورم محکمہ صحت کے اعلی عہدیداروں کو گوش گزار کرنا چاہتی ہے کہ وہ اداروں کے اندر سفارشی کلچر، من پسند افراد کی تعیناتی اور لسانی بنیادوں پر تعیناتی کو انتہائی نفرت کی نگاہ سے دیکھتیہے اور پرزرو مطالبہ کرتاہے کہ کڈنی سنٹر میں ھونے والے حالیہ بھرتیاں فوری طور پر منسوخ کیے جائیں اور ایک غیر جانبدار کمیٹی یا ادارے کے ذریعے دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویو لیے جائیں۔اور محکمہ صحت انکوائری کریں جو بھی شخص یا افراد ملوث ہیں ان سے جواب طلب کرکے سزا دے کیونکہ یہ صرف ایک گروہ یا ایک شخص کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری انسانیت اور انسانی قیمتی جانوں کا مسئلہ ہے. اور ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ سفارشی کلچر اور اپنے من پسند افراد کو نوازنے کی خاطر انسانی جانوں کو داؤ پر لگائیں. اور اداروں کو تباہ کرلیں

اپنا تبصرہ بھیجیں