میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے،پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ

ینگون:میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا اور نیپال میں میانمار کے سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا اور شرکا نے جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔گزشتہ روز ینگون میں مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا گیا تھا، فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گرینیڈ بھی پھینکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں