نیشنل بنک کے صدر کی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو نوکنڈی برانچ کی بحالی کی یقین دہانی
نوکنڈی (نامہ نگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا نیشنل بینک نوکنڈی برانچ کی عارضی بندش کا نوٹس لیکر کہا کہ جلد بینک کھول کر صارفین کی مشکلات میں کمی لائی جائیں انہوں نے نیشنل بینک کے پریزیڈنٹ سے رابطہ کرکےبرانچ کی بندش پہ سخت برہمی کا اظہار کیا چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ نیشنل بینک نوکنڈی برانچ کو فوری کھولا جائے تاکہ عوام کو انکے دہلیز میں سہولت مل سکیں انہوں نے کہا کہ ایک چیک کی کیش کیلئے نوکنڈی کے شہریوں کو سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کرکے دالبندین جانا کسی صورت قابل قبول نہیں ہےنیشنل بینک کے پریذیڈنٹ نے چیئرمین سینیٹ کو مکمل بریفنگ دیتے ھوئے کہا کہ نوکنڈی برانچ کو کروناوائرس کے پیش نظر چند وقت کے لئے عارضی طور پر بند کیا گیا ھے لیکن بہت جلد اسے واپس بحال کیا جائیگا اور نیشنل بینک نوکنڈی برانچ ایک مستقل برانچ ہے۔
Load/Hide Comments