سعودی عرب غیر ملکی ملازمین کیلئے خوشخبری ادارہ تبدیل کرنے کی اجازت

ریاض: سعودی عرب میں معاہدے سے متعلق دیگر نکات بتاتے ہوئے وزارت نے کہا کہ نئے قوانین کے تحت غیرملکی کارکن آجر کی منظوری کے بغیر بھی ایک ادارے سے دوسرے ادارے میں منتقل ہوسکتا ہے،اسی طرح خروج وعودہ نکالنے کے لیے آجیر، آجر کا محتاج نہیں ہوگا، صرف مطلع کرنے کی پابندی ہوگی۔سعودی میڈیا کے مطابق ملازمت کے نئے قوانین کا نفاذ 14مارچ سے ہونے جارہا ہے، اس حوالے سے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے ایک اور وضاحت جاری کی، سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کا کہنا ہے کہ نیا معاہدہ نجی اداروں کے تمام غیرملکی ملازمین پر لاگو ہوگا، کارکنان نئے قوانین آن لائن پلیٹ فارم ابشر اور قوی پر دیکھ سکیں گے،سعودی عرب میں ملازمت کا نیا قانون، مقامیوں اور غیرملکیوں کو فائدہ ہوگا،متعلقہ وزارت کے مطابق غیرملکی ملازمین ملازمت کا معاہدہ مکمل ہونے پر آجر کی منظوری کے بغیر سعودی عرب سے سفر کرسکتا ہے، کارکن کو آجر کے یہاں 12ماہ تک ملازمت کرنا ہوگی،نئے قوانین کے تحت آجر اور اجیر کو ملازمت کا مصدقہ معاہدہ کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں