سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں کیمرے لگانے کی تحقیقات کرائیں گے،شبلی فراز
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں کیمرے لگانے کی تحقیقات کا عندیہ دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں کمیرے لگانے کی بھرپور تحقیقات کرائیں گے اور متعلقہ لوگوں کو بے نقاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سازش بے نقاب کردی ہے اور نیا پولنگ بوتھ لگنا چاہے۔
اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نئے پولنگ بوتھ کا بھی جائزہ لیں گے۔انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرکے کہا کہ اتنے سازشی اور ماہر لوگ ہیں، بڑے آئے جیمز بانڈ 007۔
فیصل جاوید نے کہا کہ جس نے کیمرہ لگایا ہے اس نے ہی ڈھونڈا ہے، کیسے معلوم ہوا انہیں؟۔نہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ میں آنے کے ساتھ ہی وہ پولنگ بوتھ میں گئے اور کیمرہ ڈھونڈ لیا۔
واضح رہے کہ آج چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے سینیٹ میں انتخاب ہوگا اور پولنگ بوتھ میں دو کمیروں کی موجودگی پر سینیٹر شبلی فراز سمیت دیگر ٹی آئی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں تحقیقات کرانے کا عندیہ دیا۔


