الیکشن چوری کیا گیا، سنجرانی کی جیت عارضی ہے،یوسف رضا گیلانی

کوئٹہ (انتخاب مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن چوری کیا گیا، سنجرانی کی جیت عارضی ہے،یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن میں ہارنے کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماؤں سمیت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صدر نے اپنے ہی پارٹی کے سینیٹر کو پریزائڈنگ آفسر بنایا،پریزائیڈنگ آفیسر غیر جانبدار تھے انہوں نے کہا کہ ایک ووٹ ڈبل اسٹیمپ کی وجہ سے مسترد ہوا پریزائیڈنگ افسر سات ووٹ مسترد نہیں کر سکتی ان کا کہنا تھا کہسینیٹ سیکٹری نے شیری رہنما سے کہا تھا امیدوار کے خانے میں کہیں بھی مہر لگا سکتے ہیں ،ان کا خفیہ ایجنڈا بے نقاب ہو گیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے الزام لگایا کہ الیکشن کو چوری کیا گیا ہے اور سنجرانی کی جیت عارضی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں