سینیٹ انتخابات، گیلانی، حفیظ شیخ، سنجرانی مقابلے میں 7/7ووٹ مسترد ہونے کا عجیب اتفاق

لاہور:سینیٹ کی اسلام آباد کی نشست اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے اعصاب شکن مقابلے میں 7/7ووٹ مسترد ہونے کا عجیب اتفاق ہوا۔ سینیٹ کے انتخابات میں سب سے بڑے مقابلے اسلام آباد کی نشست پر 3مارچ کو قومی اسمبلی میں ہونے والی پولنگ کے دوران پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے مد مقابل حکومتی امیدوار عبد الحفیظ شیخ کے 7ووٹ مسترد ہوئے جبکہ 9روز بعد چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ہونے والی پولنگ میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کے مد مقابل پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے 7ووٹ مسترد قرار دئیے گئے۔ اعصاب شکن مقابلے میں 7/7ووٹ مسترد ہونے کے واقعہ کو عجیب اتفاق قرار دیا جارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں