آئی ٹی کے میدان میں پاکستانی دانشوروں نے دنیا میں جھنڈے گاڑے ہیں، ڈاکٹر عارف علوی

کراچی:صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ ہمارے نبیؐ نے معاشرے کی تقسیم کو ختم کیا،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،وزیراعظم عمران خان نے عوام کی بہتری کیلئے کورونا میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حبیب یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کراچی:یونیورسٹی کا نیا نام سلیم حبیب یونیورسٹی رکھا گیاہے۔صدر مملکت نے کہاکہ سلیم حبیب یونیورسٹی میں میرٹ کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔ملک میں سائنسی تعلیم کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔آئی ٹی کے نوجوانوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں آن لائن تعلیم کو مزید مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔آئی ٹی کے میدان میں پاکستانی دانشوروں نے دنیا میں جھنڈے گاڑے ہیں۔یونیورسٹیوں میں میرٹ پر داخلے کے باعث عالمی یونیورسٹیز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔پاکستان میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس کے باعث تیزی سے ترقی ممکن ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں