حکومت کوئٹہ کے غریب افراد کیلئے پیکج کا اعلان کرے، جمعیت
کوئٹہ:جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب ایوبی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی حاجی ولی محمد بڑیچ ظفراللہ کاکڑ میر محمد فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف حافظ خلیل احمد سارنگزئی سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی حاجی قاسم خان خلجی حاجی صالح محمد حافظ سردار محمد نورزئی سالار حافظ مجیب الرحمان ملاخیل حاجی صادق دین ایڈووکیٹ مولانا سعداللہ آغا اور دیگر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کوئٹہ کے غریب عوام کیلئے فوری طور پر راشن اور اشیاء خردونوش کے خصوصی پیکج کا اعلان کرے روز مرہ کی بنیاد پر گھروں کو چلانے والے سفید پوش افراد کی عزت ونفس کاخیال رکھتے ہوئے باعزت طریقے سے ان کے گھر کے چولہوں کو بجھنے نہ دیں خدا نخواستہ عوام تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق غلط اقدام اٹھانے پر مجبور نہ ہوجائیں کوئٹہ میں لاک ڈاون کے باعث عوام نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں اگر ان کی امداد نہ کی گئی یا حکومتی پارٹی نے میرٹ کے برعکس اپنے کارکنوں کو نوازنے کی کوشش کی تو جمعیت علماء اسلام اس عمل کو برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ اس وباء نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہے جس کی زد میں ترقی یافتہ ممالک کی جدید ٹیکنالوجی فیل نظر آرہی ہے جبکہ ہم نے اسے آسان سمجھ کر پورے ملک میں پھیلانے کے سبب بنیں اب مصیبت داخل کرانے کے بعد دوسری مصیبت غربت کے ساتھ نمٹنے کی بھی کوئی ترتیب نظر نہیں آرہی ہے حکومت کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹائیگر فورس اور من پسند افراد کو نوازنے کی بجائیلوکل گورنمنٹ اور مقامی ومنتخب نمائندوں کے ذریعے تقسیم کا عمل بناکرکوئٹہ کے شہریوں کی مدد کو یقینی بنائیں کروناوائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے غریب عوام کی پہچان اور اپنے علاقے کی صحیح صورتحال سے مقامی نمائندے بخوبی واقف ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم فورس کا قیام کا مقصد من پسند افراد اور سرکاری پارٹی اپنے کارکنوں کونوازنے کاایک بہانہ ہے