آج مذہب دشمن حکومت اسلامی تشخص کی پامالی پر کام کررہی ہیں،وڈیرہ غلام سرور
خضدار (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماءاسلام کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری وڈیرہ غلام سرور نے کہا کہ علما مدارس میں جو محنت کر رہے ہیں وہ امت مسلمہ کے فلاح و بہبودکے لیے ہے، یہ دینی درسگاہیں ہمارے لیے نجات کا باعث ہونگے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماءاسلام مذہبی لوگوں کی جماعت ہے اس کی یہ اعزاز. ہے کہ چار لاکھ سے زائد علماء اس جماعت کی رکنیت حاصل کرچکے ہیں، پرچم نبوی کی سایہ میں سکون ہے جس نے بھی اس پرچم کو تھما تو اس کو کسی بھی طاقت نے مرعوب نہ کرسکا اور نہ ہی انہیں کوئی نہ نقصان دے سکا۔ جھلاوان قبائلی لوگوں کی جگہ ہے لیکن جمعیت نے یہاں کے لوگوں میں جگہ بنائی اور الحمد اللہ یہاں جمعیت کے کارکناں کو دیگر جماعتوں کی بنسبت زیادہ تحفظ حاصل ہے، کسی بھی طاقت ور کو جرات نہیں ہوتی کہ وہ اس جماعت کے وابستگان کو ضرر پہنچاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار وہ جامعہ اشاعت الاسلام میں منعقد دستاربندی اور شال پوشی کی تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عوام الناس مسلط کردہ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی اپیل پر 26مارچ کو نکل جائیں کیونکہ یہ حکومت مذہبی طبقات کے خلاف ایک منصوبہ کے تحت آئی ہے آج مذہب دشمن حکومت اسلامی تشخص کی پامالی پر کام کررہی ہیں سب سے پہلے مذہب ہے اگر مذہب نہیں تو کچھ نہیں ،معیشت و دیگر معاملات تو بعد میں ہے، سب سے پہلے اسلام ہے کیونکہ یہ ملک اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا آج اس وجود کے خلاف سازشیں ہورہی ہے اس لیے مسلمانوں پر لازم ہے کہ اس حکومت کے خلاف نکلے اور 26مارچ کو ناجائز حکومت سے خلاصی پائے


