خضدار، مسلح افراد نے تیل برادر زامیاد کو ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت اپنے ساتھ لے گئے
خضدار (نمائندہ خصوصی) وڈھ صادق ہوٹل ایریا سے نامعلوم مسلح افراد نے تیل بردار زامیاد کو ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت لے گئے ذرائع کے مطابق تین تیل بردار زامیاد گاڈیوں کامسلح افراد نے صادق ہوٹل ایریا سے پیچھا کیا اور اس دوران ان پر فائرنگ بھی کرتے رہے تاہم دو گاڈی ان سے بچ نکلے جبکہ ایک زامیاد نمبر KZ:2099 گاڈی کو پکڑ کر ڈرائیور نعمت اللہ سناڑی اور کنڈیکٹر ظفراللہ کو اغوا کرکے لے گئے۔ گاڈی مالکان خان جان مینگل، نیاز محمد حسنی نے نمائندہ انتخاب سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ان کی گاڈی لسبیلہ تیل لے جارہی تھی کہ گزشتہ رات کاکاہیر کے مقام پر ان کا پیچھا کیاگیا مگر وہ چوروں کے ہاتھ نہ آئے لیکن آج رات واپسی پر ڈاکو ان کے تاک میں تھے کہ صادق ہوٹل ایریا سے ان پر فائرنگ کرکے انہیں پکڑ لیا اور ڈرائیور کنڈیکٹر کو اٹھاکر لے گئے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طور پر ہمارے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو بازیاب کیاجائے بصورت دیگر ہم قومی شاہراہ کو بلاک کرنے پر مجبور ہونگے


