کیا روزہ کی حالت میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے؟ مفتی اعظم کا فتویٰ

ریاض:سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے فتویٰ دیا ہے کہ روزہ کی حالت میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے۔

مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہوگا، کورونا ویکسین عضلاتی طور پر لگائی جاتی ہے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

دوسری جانب اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹویٹیز ڈیپارٹمنٹ دبئی کے مفتی اعظم ڈاکٹر محمد عیادہ الکبیسی کا کہنا ہے کہ علما کا اس بات پر اتفاق ہے کہ رگوں یا گوشت میں لگائے جانے والے انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا.

انہیوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے شرط یہ ہے کہ یہ ایسی دوائی نہ ہو جو بھوک مٹانے کیلئے استعمال ہوتی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں