پاک افغان سرحدی فورسز کا اجلاس، تجارت کے لیے گیٹ کھولنے کا فیصلہ
چمن:پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر پاک افغان سرحدی فورسز کی جانب سے مشترکہ اجلاس جس میں باب دوستی پرٹریڈ کی بحالی کے حوالے سے بات چیت کی گئی اوریہ امکان ظاہرکیاگیا اجلاس میں افغان دونوں حکام نے ٹریڈ کی بندش سے دونوں ممالک کے عوام کو درپیش مشکلات کے بارے میں بھی اظہار خیال کیاگیا اجلاس میں افغان ٹریڈرز نے بھی شرکت کی جس میں یہ بات کی گئی کہ باب دوستی گیٹ کو ٹریڈ کیلئے کھولاجائے گا جس کا فیصلہ قومی سلامتی اجلاس میں انٹرنیشنل باڈر ٹریڈ کیلئے جلد کھولنے کااعلان کیاجائے گا اجلاس دونوں ممالک کے سیکورٹی فورسز نے خوشگوار ماحول میں ہوا اجلاس میں دونوں سیکورٹی کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی جس میں پیدل آمدروفت کیلئے باب دوستی کو بھی کھولنے پر غور ہوا پاک افغان سرحد کی بندش گزشتہ ایک مہنے سے زیادہ عرصے سے بند رہا جس کی وجہ سے پیدل آمدروفت اورتجارتی سرگرمیاں بھی مکمل طورپر معطل ہیں پاک افغان سرحد گزشتہ مہنے دو مارچ کو حکومتی اعلان کے بعد کروناء وائرس کے پھیلنے کے خدشے سے بند کردیاگیاتھا ۔