قونصل جنرل ایران کوئٹہ کا بلوچستان کے عوام کو نوروز کی مبارکباد


کوئٹہ: قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ حسن درویش وند نے بلوچستان کے عوام کو نوروز کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوروز پاکستان اور ایران کی اقوام کے مابین طویل عر صے سے رابطوں کا بہترین ذریعہ رہا ہے ہم ہزاروں سالوں سے ایک نئی فطرت اور نئی تخلیق کے ساتھ خدا کے نام اور ذکر سے اس تہوار کو منا رہے ہیں میری خوش قسمتی اور فخر کا مقام ہے کہ اس سال کے خوبصورت موسم بہار کا آغاز بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ نئے سال کی آمد پر تمام مہربان، شفیق اور مہمان نواز لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں خدا وند عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اس سال کو آپ کے لئے خوشحالی،کامیابی، ترقی اور خوشیوں کا سال قرار دے

اپنا تبصرہ بھیجیں