بساک میرے لیے درسگاہ ہے، اختلافات کے نام پر تنظیم کے خلاف سازش کرنے والوں سے دلی صدمہ پہنچا ہے، سابقہ وائس چیئرمین

کوئٹہ ﴿انتخاب نیوز﴾ تنظیم میرے لیے درسگاہ ہے، سازش کرنے والے قوم کے سامنے جوابدہ ہونگے، سابقہ وائس چیئرمین بساک، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سابقہ وائس چیئرمین فیروز بلوچ نے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی کونسل سیشن کے حوالے سے انسٹاگرام میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کونسل سیشن کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی میرے لیے ایک درسگاہ کی حیثیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھ میں جو توڑی بہت علم موجود ہے وہ بساک کی وجہ سے ہے، انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ بلوچ نوجوان ایک ایک متحد فلیٹ فارم پر جمع ہوکر اپنی علمی و تعلیمی سرگرمیوں کو آگے بڑھائیں یہ تعلیم بھی میں نے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے فلیٹ فارم سے حاصل کی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ زندگی میں مشکلات اور دوشواریاں آتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے آپ اپنے دوستوں سے دور رہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور میری زندگی میں بھی یہی ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سخت حالات سے نکلنے کے بعد جب میں نے ماحول میں دوبارہ پنپنے کا آغاز کیا تو مجھے علم ہوا کہ کچھ ایسے لوگ جن کے ساتھ میں نے کام کیا ہے اب وہ لوگ تنظیم کے خلاف سازش اور تنطیم کو توڑنے میں شریک ہیں۔ میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا لیکن بساک میرے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ایسے تمام لوگوں اور اداروں سے مجھے سخت دلرنجی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اختلافات ہر کسی کے ہوتے ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنے مقدس اداروں کے خلاف سازش اور انہیں توڑنے کی مزموم عزائم میں شامل ہوں، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ لوگ جو چھوٹے اختلافات کی بنیاد پر اداروں کے خلاف جا چکے ہیں انہیں اپنا قبلہ درست کرکے اداروں کے بارے میں سوچنا چاہیے کیونکہ مستقبل میں جب قوم ہم سے جواب طلب کرے گی تو ہمیں شرمندگی کا سامنا کرنا نہ پڑھیں۔ انہوں نے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے دوسرے مرکزی کونسل سیشن کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس موقعے پر میں بساک کی دوسری مرکزی کونسل سیشن کی کامیابی کی امید رکھتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں