دکی، مسلح افراد کی فائرنگ ، ایک شخص زخمی
دکی : بلوچستان کے علاقے دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دکی میں ناصر آباد روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے اختر محمد ولد بہادر خان کاکڑ زخمی ہوگیاہے جسے فوری طور پر لورالائی منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ رشتے کا تنازع ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


