آسٹریلیا میں پاکستانی نوجوان طالب علم سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق
سڈنی :آسٹریلیا میں ایک پاکستانی نوجوان طالب علم سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، نوجوان ڈوبی ہوئی گاڑی میں 40منٹ تک ریسکیو حکام سے رابطے میں رہا۔آسٹریلیا کے شمال مغربی سڈنی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، نیو ساؤتھ ویلز میں جمع سیلابی پانی میں گاڑی سمیت ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔جاں بحق نوجوان کی شناخت ایاز یونس کے نام سے ہوئی ہے،25سالہ ایاز یونس کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر کینٹ سے تھا
Load/Hide Comments


