امریکی ریاست جارجیا اور الاباما میں نیونین میں طوفانی ہوائیں،چھ شخص ہلاک، متعدد زخمی
جارجیا:امریکی ریاست جارجیا کے شہر نیونین میں طوفانی ہواوں سے املاک کو نقصان پہنچا اور گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ادھر امریکی ریاست الاباما میں 7 مختلف مقامات پر آندھی اور بگولوں نے تباہی مچائی۔ بگولوں کی زد میں آتے ہوئے کم سے کم 5 افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔طوفان کے بعد مقامی افراد نے ریسکیو حکام کے ساتھ مل کر بحالی کا کام شروع کردیا۔ادھر امریکی ریاست الاباما میں 7 مختلف مقامات پر آندھی اور بگولوں نے تباہی مچائی۔ بگولوں کی زد میں آتے ہوئے کم سے کم 5 افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔
Load/Hide Comments


