یونیورسٹی آف بلوچستان پشین کیمپس کے فارمیسی ڈپارٹمنٹ کی کوئٹہ منتقلی کسی صورت قبول نہیں،پی ایس ایف

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، ڈپٹی چیئرمین مزمل خان کاکڑ اور ممبران معصوم خان میرزئی، وقارخان، فرید کاکڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان پشین کیمپس کے فارمیسی ڈپارٹمنٹ کی کوئٹہ منتقلی کسی طور قابل قبول نہیں ہے. بلوچستان یونیورسٹی پشین کیمپس کے شعبہ فارمیسی کو جلد از جلد رجسٹرڈ کیا جائے جبکہ کیمپس کی تعمیر کو مزید تیز کیا جائے اور ہاسٹل کا قیام عمل میں لایا جائے. کیمپس میں لوکل طلباء کیلئے کوٹہ مقرر کیا جائے. یونیورسٹی وائس چانسلر پشین کیمپس سے فارمیسی ڈپارٹمنٹ کی کوئٹہ منتقلی کا نوٹس لیکر یہاں کے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں.

اس حوالے سے گزشتہ روز پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے شہید شیر محمد چوک پر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ احتجاجی مظاہرے سے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے روح اللّٰہ، بصیر مشال اور طاہر خان نے خطاب کیا۔ شرکاء نے فارمیسی ڈپارٹمنٹ کی کوئٹہ منتقلی کی سخت مذمت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت وقت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا مذید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے تو پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نے کریگی.

بیان میں مزید کہا گیا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے تمام سب کیمپسز حل طلب مسائل کا شکار ہیں جبکہ بنیادی انفراسٹرکچر اور سہولیات کی شدید کمی ہے. حکومت بلوچستان اور وائس چانسلر سے مطالطہ کرتے ہیں کہ ادارے کے بنیادی مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں