ایف آئی اے نے آٹھ بڑے شوگرملز مالکان کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے
لاہور:ایف آئی اے نے آٹھ بڑے شوگرملز مالکان کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے اور تما م ریکارڈ ساتھ لانے کا بھی حکم دیا۔ایف آئی اے لاہور نے شوگر ملزانتظامیہ کو 31مارچ سے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں، نوٹس میں شوگرملز کو یکم نومبر 2020 سے سٹہ مافیا کے ذریعے فروخت اسٹاک کا ریکارڈ اور ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ شوگر فروخت کا ریکارڈ لانے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شوگرملز کو تمام کارپوریٹ بینک اکاؤنٹس، بے نامی اکاؤنٹس کی فہرست سمیت یکم نومبر 2020 سے تمام ٹی ٹیز کی تفصیل ہمراہ لانے کا حکم بھی دیا ہے تاہم عدم حاضری اور عدم تعاون کی صورت میں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایف آئی ے ذرائع کے مطابق چوہدری شوگر مل(مریم نواز)کو 31مارچ، رمضان شوگرمل(حمزہ شہباز)کو 2اپریل، جے ڈی ڈبلیو شوگر مل (جہانگیرترین)کو 2 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آروائی کے شوگر گروپ(مونس الٰہی)کو یکم اپریل، المعیزشوگرمل(نعمان شمیم خان) کو 5اپریل، مدینہ شوگرمل(میاں رشید،میاں حنیف) کو 7اپریل، حمزہ شوگر مل(میاں طیب)کو 8 اپریل اور تاندلیانوالا شو گر مل(ہمایوں اختر)کو 12 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ایف آئی اے نے اس سے قبل مکمل چھان بین کے بعد چالیس شوگر سٹہ بازوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں مکمل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔


