گورنر امان اللہ یاسین زئی کو تبدیل کئے جانے کا امکان
اسلام آباد :گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کو تبدیل کئے جانے کاامکان ہے،اور ان کی جگہ نئے گورنر کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت کی جارہی ہے۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے او ر ان کی جگہ امیر محمد خان جوگیزئی اور احمد خان اچکزئی کو نیا گورنر بنانے پر مشاورت ہورہی ہے جبکہ مختلف اداروں نے رپورٹ دی ہے کہ گورنر بلوچستان کی دوڑ میں شامل احمد خان اچکزئی پر مبینہ طور پر مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات ہیں۔ ذرائع کے مطابق احمد خان اچکزئی پر سابقہ انتخابات کے دوران سعید خان حمیدزئی کے اغواء اور قتل کرنے کا بھی الزا م ہے،جس کا باقاعدہ مقدمہ بھی تھانے میں درج ہے۔
Load/Hide Comments


