سندھ میں تبدیلی کا سفر شروع ہوگیا ہے، مرتضیٰ وہاب
کراچی :ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں تبدیلی کا سفر شروع ہوگیا ہے، حالات کو بہتر بنانے کا بیڑا اب سندھ حکومت نے اٹھایا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ ملکر صوبے کو سرسبز بنائیں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ عام آدمی کا ایشو منہگائی اور معیشت ہے، جب تک وزیراعظم عمران خان گھر نہیں جائیں گے عام آدمی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمران خان کی کوئی اسٹریٹیجی اور پلان نہیں ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ سوچے سمجھے بغیر سازش کرتے ہیں، اسٹریٹیجی ان کی ہوتی نہیں ہے۔
Load/Hide Comments


