چمن، نوجوان اغوا،لواحقین نے کوئٹہ چمن قومی شاہراہ احتجاجا بلاک کر دیا
چمن :پاک افغان سرحدی شہر چمن میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں مبینہ طور پر نوجوان کی اغواء کے خلاف لواحقین نے کوئٹہ چمن قومی شاہراہ کوژک کے مقام پر احتجاجاً بلاک کردیا، مظاہرین کے ساتھ انتظامیہ کی کامیاب مذاکرات کے بعد شاہراہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ درہ کوژک کے مقام پر مظاہرین کی جانب سے ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کرنے کے بعد واپس رات گئے کھول دیاگیا مظاہرین کامطالبہ تھاکہ ہمارے سنزلہ کے رہائشی کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے جوکہ سراسر ناانصافی ہے یاد رہے گران نامی نوجوان ولد حاجی فضل سنزلہ کاریز اپنے گھرجارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد اس کواپنے ساتھ لے گئے جس پر مشتعل مظاہرین نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو کئی گھنٹوں تک بلاک رکھا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کامیاب مذاکرات کے بعد شاہراہ کو واپس ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا۔


