ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامئے کے مطابق پاکستان کے لیے منظور کی گئی رقم سے 300 میگاواٹ پن بجلی بنانیکامنصوبہ مکمل کیاجائیگا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پن بجلی بنانیکا منصوبہ کلین توانائی پیدا کرنے کا ہے، منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی سکیورٹی میں اضافہ ہوگا جب کہ یہ منصوبہ بالاکوٹ کے قریب دریائے کنہارپرتعمیرہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں