صوبوں کو ویکسین کیلئے جگہ بڑھانے کی ہدایت کی، اسد عمر

اسلام آباد: اسد عمر نے کہا ہے کہ صوبوں کو ویکسین کے لیے جگہ بڑھانے کی ہدایت کی، چین سے خریدی گئی 5 لاکھ 60 ہزار خوراکیں کل پاکستان پہنچیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 5 لاکھوں خوراکوں پر مشتمل ایک اور کھیپ آج رات پاکستان پہنچ جائے گی، این سی او سی میں ویکسینیشن کے حوالے سے آج انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا، دستیاب ویکسین سے مکمل استفادہ کرنے کے لیے صوبوں کو ویکسین کے لیے جگہ بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں