کوئٹہ، بلوچوں کی بازیابی خوش آئند ہے، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز

کوئٹہ:وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے 13 اکتوبر 2017 کو گوادر سے تعلق رکھنے والے طالب علم فدا بلوچ اور شاہنواز بلوچ کی بازیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا اور مثبت عمل ہے اس کو جاری رہنا چاہیے کیونکہ لاپتہ شخص کی بازیابی سے انکے اہلخانہ کی خوشیاں لوٹ آنے کے ساتھ انکے خاندان کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات ملتی ہے اوف حکومت کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے عمل کو بلوچستان سمیت پورے ملک میں لوگ سہراتے ہیں نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہم سے ملاقات میں وعدہ کیا ہے کہ حکومت ایمانداری اور نیک نیتی سے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی اسلیے ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان عید پہلے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنا کر غمزادہ خاندانوں کی خوشیوں کو دوبالا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں