افغانستان، بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس افسران ہلاک، دو زخمی
کابل : افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس افسران ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ہرات کے علاقہ کمار کالاخ میں پولیس چوکی کے نزدیک بم دھماکہ ہو ا جسکے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
Load/Hide Comments


