مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کوسزا ملنے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا، وزیراعظم کا ٹوئٹ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کوسزا ملنے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں پرائس کنٹرول پر توجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نظر بھی آ رہی ہے

۔وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کوسزا ملنے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔کمیٹی کو وزیراعظم آفس کی جانب سے درجن سے زائد سوالات بھجوا ئے گئے تھے، اورہدایت کی گئی تھی کہ وہ اس بات کا تعین کرے کہ معاملے میں کون کون سے عناصر ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں