کوئٹہ کسٹمز نے دالبندین اور نوشکی میں کارروائی کے دوران 3مسافر بسوں سے 7کروڑ روپے کی غیر ملکی سامان برآمد کر لیا
کوئٹہ:کوئٹہ کسٹمز نے دالبندین اور نوشکی میں مختلف کارروائیوں میں 3 مسافر بسوں سے 7 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف کلکٹر گل رحمان کی ہدایت پر کسٹمز حکام نے نوشکی اور دالبندین چیک پوسٹوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے دالبندین سے 2 کوچوں سے کھانے پینے کی اشیاء، چاکلیٹ، ایرانی جوس، انرجی ڈرنگ، ڈرائی فروٹ جبکہ نوشکی کے علاقے سے ایک مسافر کوچ سے انرجی ڈرنک، کراکری، گلاس ویئر، ایرانی پریشر ککر اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ قبضے میں لئے جانے والے سامان کی مالیت مسافروں کوچوں سمیت تقریباً 7 کروڑ روپے بنتی ہے کسٹمز حکام نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔
Load/Hide Comments


