منجو شوری میں سڑکوں کی ناقص تعمیر چیف سیکریٹری نے فنڈز روک دیئے

ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار)چیف سیکریڑی بلوچستان نے نصیر آباد کی گنجان آبادی کی حامل تحصیل منجھو شوری شہر میں محکمہ مواصلات وتعمیرات کی جانب سے کروڑوں روپے سے بننے والی نصف درجن غیر معیاری سڑکوں کی تعمیر کانوٹس لیتے ہوئے اکھاڑنے اور محکمہ کے انجینیئروں کے خلاف کارروائی کا حکم جس کی روشنی میں ٹریکڑ کے ذریعے سڑکیں اکھاڑ دی گئیں ٹھیکیداروں میں کھلبلی مچ گئی تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل منجھو شوری میں کروڑوں روپے سے بننے والی نصف درجن سڑکوں میں ناقص میٹریل کے استعمال پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریڑی بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کمشنر نصیر آباد ڈویڑن عابد سلیم قریشی کو متعلقہ منصوبوں کے خلاف کارروائی اور بننے والی سڑکوں کو اکھاڑنے کاحکم دیاجس کی روشنی میں ایکس ای این نصیر آباد بشیر احمد ناصر نے عملہ کے ہمراہ بننے والی غیر معیاری سڑکوں کے پری مکس کو ٹریکڑوں سے اکھاڑ دیا اور ٹھیکیدار کو دوبارہ معیاری سڑکیں بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے منصوبوں کے فنڈز روکنے کی بھی ہدایت جاری نصیر آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف سیکریڑی بلوچستان کمشنر نصیر آباد ڈویڑن اور ایکس ای این مواصلات وتعمیرات نصیر آباد کی ہدایت پر غیر معیاری سڑکیں اکھاڑی گئی ہیں اور متعلقہ انجینئروں اور ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیاگیا ہے جس سے ٹھیکیداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے خود کو بچانے کیلیے ٹھیکیداروں انجینئروں نے بھاگ دوڑ شروع کردی گئی ہے جبکہ منجھوشوری کے سیاسی سماجی عوامی نے مسرت کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں