سرکاری ملازمین احتجاج کی آڑ میں منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں،نور محمد دمڑ

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں ملازمین کی احتجاج کی آڑ میں صوبے میں جاری ترقی کا پہہ روکنے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے صوبے کے عوام کو تکلیف و مشکلات میں مبتلا کررہے ہیں سرکاری ملازمین کی احتجاج کی آڑ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی شاہراہوں پر احتجاج اور شاہراہوں میں رکاؤٹیں کھڑی کرنے سے عوام کو مشکلات اور تکالیف میں ڈالنے کے سوا کچھ نہیں حکومتی کمیٹی اور سرکاری ملازمین کے درمیان تنخواہوں مین اضافہ اور دیگر مسائل پر مذکرات کا سلسلہ جاری ہے گرینڈ آلائنس کے ذمہ دار اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھوں استعمال ہونے سے گریز کرے موجودہ حکومت سرکاری ملازمین کے جائز کے حل کیلئے ہمیشہ کوشاں ہے،ٹراما سنٹر انتظامیہ تمام مریضوں کو حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات فراہم کرے تاکہ غریب مریض استفادہ حاصل کرے سول ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹرز و دیگرسٹاف اپنے فرائض ایماانداری سے سرانجام دے کر غریب مریضوں کی علاج معالجہ پر بھرپور توجہ دے غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کرینگے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا اولین ترجیحی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں اور سول ہسپتال کوئٹہ ٹراما سنٹر کا دورہ کرنے کے دوران ڈاکٹرز و طبی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سول ہسپتال کوئٹہ ٹراما سنٹر کا دورہ کیا اور ٹراما سنٹر میں حلقے کے زیر علاج مریضوں کے علاوہ دیگر ٹراما سنٹر میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ٹراما سنٹر کا تفصیلی دورہ بھی کیا اس موقع پر ٹراما سنٹر کے ڈاکٹرز نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو بریفنگ دی صوبائی وزیر نے مریضوں سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی طبی سہولتوں کے حوالے سے بھی معلومات کی صوبائی وزیر نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام مریضوں کو دستیاب طبی سہولتیں فراہمی کو یقینی بنائے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان کے تمام سرکاری اداروں کو فعال بنایا گیا ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات انکی دہلز پر پہنچائے جس کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سرکاری ملازمین ہمارے اپنے ملازمین ہے جنکے مسائل و مشکلات کے احساس ہے حکومتی کمیٹی اور ملازمین اتحاد کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کے درمیان مزکرات جاری ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ سرکاری ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا احتجاج ختم کرے کیونکہ ملازمین کی احتجاج سے صوبے کے عوام مشکلات سے دوچار ہے اور اپوزیشن جماعتیں ملازمین کے احتجاج کی آڑ میں اپنے سیاست کو چمکارہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں سرکاری ملازمین کی احتجاج کے آڑ میں قومی شاہراہوں پر رکاؤٹیں کھڑی کرکے قومی شاہراہوں کو بلاک کرکے عوام کے مسائل ومشکلات میں اضافہ کررہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نام نہاد مسترد شدہ مذہبی اور قوم پرست جماعتیں جوکہ صوبے کے پسماندگی کے ذمہ دار ہے اور انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے صوبے کے تمام دور دراز دشوار علاقے جوکہ گزشتہ کئی دیہائیوں سے یہ مستردہ شدہ قوم پرست اور مذہبی جماعتوں نے ترقی سے محروم رکھا تھا وہاں تک ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی احتجاجی دھرنے میں سرکاری ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے کرونا وائرس میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے سرکاری ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج ختم کرکے صوبے کے عوام پر رحم کرے اور اپنے ڈیوٹی پر حاضر ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں