پی ڈی ایم نے پا کستان پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کردزیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹس میں وضاحت طلب کی گئی ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بلوچستان عوام پارٹی (بی اے پی)سے ووٹ کیوں لئے ہیں۔واضح رہے کہ ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اورجمعیت علما اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے دوران پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کو شو کاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔دونوں رہنماں کے درمیان ایوان بالا میں 27 سینیٹرز کے آزاد اپوزیشن اتحاد قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں