کوئٹہ کسٹم اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی، نوشکی سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی سامان ضبط
کوئٹہ:کوئٹہ کسٹم کے عملے نے ایف سی کے تعاون سے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نوشکی کے علاقے سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا غیر ملکی کپڑا، چھالیہ، گٹکا اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف کلکٹر کسٹم بلوچستان گل رحمان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹر کسٹم ڈاکٹر محمد زوہیب سندھیلا کی نگرانی انسپکٹرمحمد اسلم سولنگی نے ایف سی کے تعاون سے گزشتہ روز ایک کوچ اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2500 کلو غیر ملکی کپڑا، 1500 کلو گرام چھالیہ، گٹکا اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹم ڈاکٹر محمد زوہیب سندھیلا نے بتایا کہ کسٹم کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ایف سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر بلوچستان کو اس ناسور سے نجات دلانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ کسٹم کی جانب سے یہ کارروائیاں تواتر کے ساتھ آئندہ بھی جاری رہیں گی۔


