گوادر،وزیراعلی جام کمال خان کازیر تعمیرگرلز کالج کا دورہ
گوادر:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے زیر تعمیرگرلز کالج کا دورہ کیا،کالج پہنچنے پر سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ھاشم خان غلزئی اورپرنسپل گرلز کالج میڈم سبین بلوچ نے انکا استقبال کیا۔اس موقع پر بی اینڈ آر کے ایکسئین محمد اکرم بلوچ نے انہیں کالج کی تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کو مقررہ مدت میں پائیہ تکمیل تک پہنچایا جارہاہے،کالج کی تعمیر اور ڈیزائنگ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کیا جارہا ہے،بلڈنگ میں سانڈ سسٹم بھی نصب کیا جارہا ہے اس موقع پر وزیر اعلی جام کمال نے کالج کی تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی کاموں میں میٹریل کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے،اس موقع پر گرلز کالج کے پرنسپل میڈم سبین بلوچ نے کہاکہ گرلز کالج میں 1500 طالبات زیر تعلیم ہیں،جن کا تعلق پسنی جیونی،پشکان اور دیگر دیہی علاقوں سے ہے،وزیر اعلی نے کہاکہ دوردراز طالبات کیلئے ہاسٹل کی سہولت فراھم کی جائیگی۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کا اپنے دو روزہ دورے گوادر کے موقع پر مختلف جاری تعمیراتی کاموں پر دورہ اور حکام سے بریفنگ لی۔آج وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے گوادر میں نیوٹان ہاسنگ اسکیم کے سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا دیا۔جبکہ گرلز کالج گوادر، گرلز ہاسٹل، ومن بزنس سینٹر اور سول اسپتال کے زیر تعمیر کاموں کا بھی جائزہ لیاوزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے نیوٹان فیز ون کیلیئے پانچ کلومیٹر طویل مختلف سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا. اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالکبیر زرکون نے وزیر اعلی کو پروجیکٹ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے نیوٹان ہاسنگ اسکیم کے رہائشیوں کو آمدورفت میں آسانی میسر آئے گی. نئے سڑکوں کے ساتھ ساتھ نکاسی آب و گٹر لائنز بھی تعمیر کی جائے گی وزیر اعلی بلوچستان نے زیر تعمیر ومن بزنس سینٹر، گرلز ڈگری کالج گوادر اور گرلز ہوسٹل کے بلڈنگوں کا بھی معائینہ کیا، اس موقع پر ایکسئن بی اینڈ آر نے وزیر اعلی کو زیر تعمیر کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، وزیر اعلی نے کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی. اس موقع پر صوبائی وزرا، سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ہاشم گلزئی، پرنسپل گرلز کالج میڈم سبین، بی اے پی کے رہنما نوید کلمتی، ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالکبیر خان زرکون و دیگر بھی موجود تھے. وزیر اعلی نے گوادر کے زیر تعمیر ڈی ایچ کیو اسپتال کا بھی معائینہ کیاوزیراعلی بلوچستان نے ایسٹ بے ایکسپریس وے کے مثاثر علاقے ڈھوریہ میں مقامی مائیگیروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے مسائل بھی سنے۔ماہی گیروں نے ٹرالرینگ،ایکسپریس وے روڑ کی وجہ سے متاثرہ گھروں کے معاوضہ اور دیگر مسائل سے وزیراعلی کو آگاہ کیا اس موقع پر مائیگیروں نے گودی کے کام میں تیزی لانے میں وزیراعلی کا شکریہ بھی ادا کیا#/s#


