ایرانی بلوچستان میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

زاھدان: ایرانی بلوچستان کے شہر زھکلوت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا۔ـتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 2 اپریل کو رات 9 بجے کے قریب زھکلوت میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پیجوٹ گاڑی پر فائرنگ کرکے عباس بامری ولد دادمحمد ساکن چاہ جمال زھکلوت کو قتل کر دیا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی

اپنا تبصرہ بھیجیں