سردار عطاء اللہ مینگل سے غلام نبی مری کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو
کوئٹہ:ممتاز بزرگ بلوچ قوم پرست عظیم سیاسی رہنما ء سردار عطا ء اللہ خان مینگل سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے ملاقات کی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی،غلام نبی مری نے سردار عطا اللہ خان مینگل صاحب کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی اور عمر درازی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقعے پر پارٹی کے سینئر رہنما میر چنگیز گچکی بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments


