دکی، ٹرک ایسوسی ایشن نے ٹرکیں کھڑی کرکے مطالبات کی حق میں ہڑتال شروع کر دی

دکی:ٹرک ایسوسی ایشن نے کرایوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کے سلسلے میں احتجاج ٹرکیں کھڑی کرکے ہڑتال شروع کردی ہیں ہڑتال کی وجہ سے آج کوئلے کی لوڈنگ نہ ہوسکی ہے اور کوئلے کی ترسیل روک گئی ہے ٹرانسپورٹروں نے دکی شاٹ کاٹ اور دیگر مختلف علاقوں میں ٹرکیں احتجاج کھڑی کرکے احتجاج شروع کردیا ہے۔احتجاج کی وجہ سے مختلف مقامات پر سینکڑوں ٹرکیں روکی ہوئی ہیں۔جس سے ٹرانسپورٹروں سمیت کول سپلائر ایسیو ایشن کو مشکلات کا سامان ہے۔ٹرک ایسوسی ایشن کے صدر بسم اللہ زخپیل کے مطابق کرایوں میں اضافہ سمیت دیگر مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہیگا۔کرایے نہ ہونے کے برابر ہیں۔ٹرک مالکان کو فائدے کے بجائے خسارے کا سامنا ہے۔دکی سے فی ٹن کریہ 3200جبکہ ہرنائی اور شاہرگ کا بلترتیب 4000اور 4700ہے کول سپلائرز ایسوسی ایشن والے اگر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں ہم مزاکرت کے لئے انکے پاس نہیں جائینگے احتجاج کی وجہ سے ہم نے صرف آپنی ٹرکیں روکی ہیں روڈز بند نہیں کئے جارہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں