روس نے یوکرائن کو دھمکی دے دی
ماسکو :روس نے مشرقی یوکرائن میں جاری مسلح تنازعہ میں اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے فوجی مداخلت کی دھمکی دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف کے ایک بیان میں کہاکہ یوکرائن میں مسلح لڑائی بڑھنے کی صورت میں ماسکو پیچھے نہیں رہے گا۔ مشرقی یوکرائن کے علاقے ڈونیسک اور لوہانسک میں تقریبا چار لاکھ رہائشی روسی شہری ہیں۔ یوکرائن کے آرمی چیف روسلان خومچاک نے یقین دلایا کہ ان کی فوج کا روس نواز علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔ مشرقی یوکرائن اور روس کے سرحدی علاقے میں دونوں اطراف کی فوجوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


