حکومت فوری طور پر بجلی و گیس کے بلوں کی معافی کا اعلان کرے، سراج الحق

پشاور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر بجلی و گیس کے بلوں کی معافی کا اعلان کرے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹیاورچینی سمیت اشیائے خورونوش کی دستیابی کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت روزانہ امدادی پیکیج کے اعلانات کرتی ہے مگر ابھی تک کسی کو ایک روپیہ نہیں ملا۔ دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے،حکومت بچاؤ کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔سراج الحق نے کہا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور عملہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مشورے سے ایک نیا کوڈ آف کنڈکٹ بنانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹرز اور عملے کو معیاری پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹس دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹائیگرز کیلئے خطیر رقم خرچ کرکے 4لاکھ شرٹس بنوار ہی ہے،یہی رقم ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حفاظت کیلئے خرچ کی جاسکتی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں