وزیراعلیٰ بلوچستان نے کینسر کے مریضوں کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کر دیئے

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کینسر کے بچوں کی مفت دیکھ بھال کیلئے انڈس ہسپتال کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم کوئٹہ میں محکمہ صحت اور انڈس اسپتال کے مابین پیڈیاٹرک آنکولوجی یونٹ کے آغاز اور انتظام

کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کردیا ہے۔ یہ یونٹ شیخ زید اسپتال میں ہوگا اور بچوں کے لئے کینسر کی مفت دیکھ بھال ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں