میانمار، نوبل انعام یافتہ خاتون آنگ سان سوچی کیخلاف ایک اور مقدمہ
ینگون:میانمار کی فوجی حکومت نے نوبل انعام یافتہ خاتون سیاسی رہنما آ نگ سان سوچی کے خلاف قدرتی آفات سے نمٹنے کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کا ایک نیا الزام عائد کیا ہے۔ سماعت کے دوران سوچی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے وکلاء سے براہ راست ملاقات کرنا چاہتی ہیں۔ تاہم عدالت نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ سوچی کے خلاف پہلے ہی حکومتی راز افشا کرنے کا مقدمہ قائم ہے، جس میں انہیں چودہ برس کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ میانمار میں پہلی فروری کو فوج نے منتخب جمہوری حکومت کو اقتدار سے فارغ کر کے حکومت پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔
Load/Hide Comments


