پیٹرولیم بحران ڈی جی آئل عہدے سے فارغ

اسلام آباد :پیٹرولیم بحران سے متعلق قائم انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر آئل ڈائریکٹوریٹ ڈاکٹر عمران احمد قائم مقام ڈی جی آئل تعینات کردیئے گئے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد حیاء الدین تاحال عہدے پر موجود ہیں، سیکرٹری پٹرولیم نے چھٹی کیلئے درخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سیکرٹری پٹرولیم کی چھٹی کی درخواست تاحال منظور نہیں کی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر شفیع آفریدی، میاں اسد حیاء الدین کو ہٹانے کی سفارش کی تھی۔معاون خصوصی ندیم بابر کو پہلے ہی ہٹایا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں