شیخ رشید نے شادی میری وجہ سے نہیں کی،حریم شاہ کا دعویٰ

اسلام آباد :ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اب تک شادی ان کی وجہ سے نہیں کی کیونکہ ان کی پہلی ترجیح انہیں تحفظ دینا ہے ۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر شیخ رشید نے ان سے ایک بار نہیں کئی بار یہ بات کی انہوں نے شادی ان کی وجہ سے نہیں کی۔ ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے انہیں کہا کہ اب چونکہ آپ مل چکی ہیں تو آپ کو تحفظ دینا ضروری ہے۔

حریم شاہ نے مزید بتایا کہ شیخ رشید نے ان سے کہا آپ چونکہ پورے پاکستان پر بھاری ہیں اس لیے آپ کا تحفظ میری ترجیحات میں شامل ہے۔

حریم شاہ کا اپنی شادی سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے مردوں سے نفرت ہے لہٰذا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا ٹاک کے دوران بھی حریم شاہ شیخ رشید کو بھائیوں جیسا قرار دے چکی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply