تحریک لبیک کے سربراہ کی گرفتاری اور مظاہرین پر بد ترین تشدد کے خلا ف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ:تنظیمات اہلسنت کوئٹہ کی جانب سے تحریک لبیک کے سر براہ علا مہ حافظ سعدحسین رضوی کی گر فتاری اور پر امن مظاہرین پر بد ترین تشدد کے خلا ف کوئٹہ پریس کے باہر احتجاجی مظاہر کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے تنظیمات اہلسنت کے رہنماؤں علامہ ذیشان مد نی، علا مہ حسان حبیبی، علی بلوچ، سید خودر شیدشاہ، حدا م حسین کلاچی ایڈوکیٹ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ فرانس کے سفیر کو برطرف کرنے کی بجائے حافظ سعد رضوی کو گرفتار کیا گیا جس سے تمام اہل سنت میں غم و غصہ پایا جاتاہ ہے،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو وعدے کے پا سداری کر نے چا ہیے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کر تے ہوئے فرانس کا مکمل تجا رتی اور سفارتی با ئیکاٹ کر نا چا ہیے تھا ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ تحریک لبیک کے ساتھ طے معا ہد ے کی پاسداری کی جائے تحریک لبیک کے سربراہ علا مہ سعد حسین رضوی اور دیگر گر فتار شدہ افراد کو فوری رہا کیا جائے بے گناہ لو گوں کے قا تلوں کے قانون کٹہرے میں لا یا جائے۔مظاہرے میں علامہ صالح محمد قادری، محمد نعیم قا دری، ذوالفقار علی طا رقی شازلی،رضوانن قادری سمیت دیگر بھی مو جود تھے۔


