حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے حمایتی ملک بھر میں پرتشدد واقعات کرنا چاہتے تھے وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے، اور پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے ہم پانبدی کے متعلق سمری کابینہ کو بھیج رہے ہیں،شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی حالات کی وجہ سے نہیں تحریک لبیک کے کردار کی وجہ سے پابندی لگائی جا رہی ہے، جبکہ ہم نے کبھی بھی اس جماعت کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی خادم حسین رضوی سے کبھی نہیں ملا، شیخ رشید نے کہا کہ تحریک لبیک کو منانے کی کوششیں ناکام ہوئی یہ فیض آباد آنا چاہتے تھے ہم قرار داد اسمبلی میں اتفاق رائے سے پیش کرنا چاہتے تھے ہماری بڑی کوشش تھی لیکن وہ ہر صورت فیض آباد آنا چاہتے تھے یہ ایسا مسودہ چاہتے تھے جس کے تحت تمام یورپین کو پاکستان سے نکال دیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں