پی پی واحد جماعت ہے جس کی جڑیں پورے پاکستان میں موجود ہیں، پیپلز پارٹی بلوچستان

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک ذیشان حسین نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جس کی جڑیں پورے ملک میں موجود ہیں علاقائی پارٹیاں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔چیئر مین بلاول بھٹوزرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پیپلز پارٹی کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہے اور وہ عوام کی محرومیوں اور دکھوں کے ازالہ کے لیے دن رات کوشاں ہیں ان کی پالیسیوں سے پی پی پی اس وقت ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن گئی ہے گلگت بلستان سمیت ملک کی تمام صوبائی اسمبلیوں اور وقومی اسمبلی میں اس کی بھر پور نمائندگی موجود ہے اور آ ئندہ عام انتخابات میں پی پی پی پورے ملک سے کلین سویپ کرے گی اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نعرہ روٹی کپڑا اور مکان اس وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے جس کے لئے آج ملک بھر کے عوام خوار ہورہے ہیں انشا اللہ انقریب پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت پورے ملک میں شمولیت کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جس میں قدآور شخصیات پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے اور پارٹی مزید مضبوط اور منظم ہوجائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں