رمضان کی آمد، چاغی میں سستا بازار لگ گیا
چاغی:دالبندین میں رمضان سستا بازار کا انعقاد سستا بازار دالبندین سبزی منڈی میں لگایا گیا افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر محمد جاوید ڈومکی،تحصیلدار دالبندین اکبر علی مزارزئی انجمن تاجران کے صدر حاجی آغا محمد حسنی، جنرل سیکرٹری ٹکری نورآحمد ساسولی، حافظ اسماعیل گورگیج،ہندو پنچائیت کے رہنما برج لال ودیگر بڑی تعداد میں موجود تھے رمضان سستا بازار کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر محمد جاوید ڈومکی نے کیا افتتاحی تقریب سے انکا کہنا تھا سستا بازار کا مقصد عوام کو بازار سے سستی داموں پر چیزیں مہیا کرنا ہے انکا کہنا تھا سستا بازار میں ہر چیز عوام کو سستی داموں پردی جارہی ہے آٹا،گھی، چاول، مٹن، چکن، بیف، دال، وغیرہ سستا بازار میں موجود تھے بڑی تعداد میں لوگوں نے خریداری بھی کی اس موقع پر اے سی دالبندین کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے سبسڈی نہیں دی گئی ہے انتظامیہ اور انجمن تاجران اپنی مدد آپ کے تحت عوام کو یہ ریلیف فراہم کررہے ہیں انکا کہنا تھا سستا بازار کا مقصد غریب عوام کو انتظامیہ کی جانب سے ماہ صیام میں عوام کو سستی داموں پر چیزیں فروخت کرنا ہے ریلیف ان لوگوں کے لیئے ہیں جو بازار سے مہنگی داموں پر خریدنے کی سکت نہیں رکھ سکتے ہیں امید ہے ہر اتوار کو سستا بازار لگایا جائے،اسسٹنٹ کمشنر محمد جاوید ڈومکی کا مزید کہنا تھا دالبندین میں صبح کے اوقات زیادہ تر دور دراز کے لوگ شہر کا رخ کرتے ہیں اور خریداری بھی صبح کے وقت زیادہ ہوتی ہے صبح کے وقت بہت زیادہ رش ہوگئی لوگوں نے بھر پور خریداری کی عوامی حلقوں اور انجمن تاجران نے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے سستا بازار کی انعقاد قابل تعریف ہیں جس سے عام عوام کو ہفتے میں ایک روز ریلف مل جاتا ہے اور انجمن تاجران ہر قسم کے تعاون کرنے کے لیئے انتظامیہ کے ساتھ تیار ہے اور اسسٹنٹ کمشنر محمد جاوید ڈومکی نے ہمیشہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے چلے آرہے ہیں۔


